Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال ایک لاکھ 75 ہزار انڈین حج کریں گے، معاہدے پر دستخط

سعودی وزیر حج اور انڈیا کی وزیر اقلیتی امور نے معاہدے پر دستخط کیے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان حج معاہدے کے تحت امسال ایک لاکھ 75 عازمین حج کریں گے۔
سعودی وزیر حج وعمرہ  ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اتوار کو جدہ میں انڈیا کی اقلیتی امور کی وزیر سمرتی ایرانی سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران انڈیا اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ حج معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
سمرتی ایرانی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر کہا کہ ’دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے ساتھ تمام عازمین حج کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کےلیے طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا‘۔
اس موقع پر انڈیا کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن، سعودی عرب میں انڈیا کے سفیر سہیل اعجاز خان اور دونوں ممالک کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: