Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی ریما کا ہیوسٹن میں ناسا کا دورہ

’سعودی خلا نورد ریانہ برناوی اور علی القرنی سے ملاقات کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے ہیوسٹن میں واقع ناسا کے دفتر کا دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے وہاں زیر تربیت سعودی خلا نورد ریانہ برناوی اور علی القرنی سے ملاقات کی ہے۔
شہزادی ریما نے سعودی خلانوردوں کے لیے تربیت پروگرام کا جائزہ لیا اور اس بات کا یقین کیا کہ وہ دونوں طے شدہ وقت پر خلائی سٹیشن جانے کے لیے تیار ہوں گے۔
شہزادی ریما کو ناسا کے مختلف شعبوں سے آگاہ کیا گیا اور آخر میں انہیں یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔
 
 

شیئر: