مدینہ منورہ 49 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی تیز ہوا
’تیز ہوا سے مدینہ منورہ شہر، العلا، خیبر، الحناکیہ اور المہد سب سے زیادہ متاثر رہیں گے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آج منگل کو مدینہ منورہ میں تیز چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’تیز ہوا کی رفتار 40 سے 49 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے‘۔
’تیز ہوا سے مدینہ منورہ شہر، العلا، خیبر، الحناکیہ اور المہد سب سے زیادہ متاثر رہیں گے‘۔
’ریجن کے بیشتر علاقوں میں یہ کیفیت شام 6 بجے تک رہے جبکہ ہائی وے اور کھلے مقامات زیادہ متاثر ہوں گے‘۔