Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزائر فرسان کے سمندر میں اورکا وہیل کی ویڈیو وائرل 

یہ اپنی ذہانت اور  انسانوں سے دوستی کے  حوالے سے مشہور ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں جزائر فرسان کے  سمندر میں اورکا وہیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں جنگلی حیات کی افزائش کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اورکا  وہیل سمندری ممالیہ میں شمار ہوتی ہے۔
یہ اپنی ذہانت اور  انسانوں سے دوستی کے  حوالے سے مشہور ہے۔ اس نسل کی وہیل سمندری ماحولیات کی سلامتی کے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہیں۔ 
یاد رہے اورکا وہیل کو  قاتل وہیل بھی کہا جاتا ہے۔ یہ سیاہ وہیل والے خاندان سے نسبت رکھتی ہے۔
  مضبوط ڈھانچے اورطاقتورعضلات ہوتے ہیں ۔ اس کی کمر اور دونوں طرف کے بالائی حصے کا رنگ سیاہ ہوتا ہے جبکہ پیٹ اور نچلے دونوں حصے سفید ہوتے ہیں۔ اس کا سر بھاری جبکہ جبڑے مضبوط ہوتے ہیں۔ 

شیئر: