Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہاٹ میں ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت چار ہلاک

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دہشتگردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد مارے گئے ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے منگل کو رات گئے انڈس ہائی وے لاچی ٹول پلازہ اور قریبی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
رات گئے کیے گئے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
حملے میں مارے جانے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل امجد، ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار کے نام سے ہوئی جبکہ لکی مروت کا رہائشی عام شہری نور محمد بھی حملے میں زخمی ہونے کے بعد چل بسے۔
منگل کو کوہاٹ سے ملحق ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم کے تحفظ پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا۔ واقعے میں دو اہلکار مارے گئے تھے۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شیئر: