Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹرالر اور فلائنگ کوچ کا تصادم، 15 افراد ہلاک

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا (فائل فوٹو: ریسکیو 1122)
کوہاٹ ٹنل کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
 ریسکیو 1122 کے مطابق ’انڈس ہائی وے پر ٹرالر اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔‘
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی سات ایمبولینسز موقعے پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حکام ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ ’حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کر دیا گیا، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔‘
یاد رہے کہ اتوار 29 جنوری کو کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس کو لسبیلہ کے قریب حادثہ پیش آیا تھا جس میں کم از کم 39 مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ زخمی ہوگئے تھے۔
اتوار کی صبح اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم ندیم نے بتایا تھا کہ ’مسافر بس میں خواتین اور بچوں سمیت 48 افراد سوار تھے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ممکنہ طور پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔‘

شیئر: