Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈکی بھائی، پتی کو بنایا پاگل: یوٹیوب پر پاکستانیوں نے 2023 میں کیا دیکھا؟

یوٹیوب کے اعلامیے کے مطابق یوٹیوب شارٹس کو روزانہ اوسطاَ 70 بلین سے زیادہ بار دیکھا جاتا ہے۔ (فوٹو: یو ٹیوب)
یوٹیوب نے بدھ کو ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، میوزک ویڈیوز، شارٹس، کریئیٹرز، اور ابھرتے ہوئے کریئیٹرز کی رینکنگ لسٹ جاری کردی ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ لسٹ سال 2023 میں آن لائن اور آف لائن رونما ہونے والے نہایت خاص لمحات کی عکاسی کرتی ہے۔
جاری لسٹ کے مطابق والی ٹاپ 10 میوزک ویڈیوز میں ممتاز مولائی کے گانے ’ہم سندھ میں رہنے والے سندھی‘ لوگ کو سب سے زیادہ دیکھا گیا۔
دوسرے نمبرز پر بالی وڈ فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کے گانے ’تیرے واسطے‘ کو دیکھا گیا جب کہ تیسرے نمبر پر بالی وڈ کا گانا ‘کیا لوگ تم‘ کو دیکھا گیا۔
ٹاپ ٹین شارٹس میں ’پتی کو بنایا پاگل‘ پہلے when he’s asleep  دوسرے نمبر پر رہا۔

ٹاپ ٹین ٹرینڈنگ ویڈیوز میں جیو کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا سیکنڈ لاسٹ قسط پہلے دیس بک کا گانا ’تم صبح دی پاک ہوا ورگا‘ جب کہ تیسرے نمبر پر آے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ کا سیکنڈ لاسٹ قسط رہا۔
ٹاپ ٹین بریک آؤٹ کریئیٹرز میں زم زم الیکٹرانکس ٹریڈنگ پہلے، پاک ٹاؤن وی لاکز دوسرے جب کہ اریب پرویز تیسرے نمبر پر رہے۔

ٹاپ ٹین پاکستانی کریئیٹرز میں زم زم الیکٹرانکس ٹریڈنگ پہلے، ڈکی بھائی دوسرے جب کہ شہر میں دیہات تیسرے نمبر پر رہا۔   
یو ٹیوب اعلامیے کے مطابق یوزرز اور کریئیٹرز کے لیے یوٹیوب شارٹس کی آمد ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی جس سے اُن کی ایکٹو کانٹینٹ کی خواہش کو بھی تسکین پہنچی۔

یوٹیوب صارفین معلومات اور تفریحی کانٹینٹ کے متلاشی رہتے ہیں جس کی رفتار تیز ہونے کے ساتھ اُس میں درست تفصیلات بھی شامل ہوں۔ اس تناسب میں میلینیلز اور جنریشن زی جیسے یوزرز کے لیے ایک ایسا فارمیٹ مثالی رہا جو صرف چند سیکنڈز میں اُن کی خواہش کو پورا کرسکے۔
یوٹیوب کے اعلامیے کے مطابق یوٹیوب شارٹس کو روزانہ اوسطاَ 70 بلین سے زیادہ بار دیکھا جاتا ہے۔ ’پچھلے سال شارٹس پر روزانہ کی بنیاد پر اپلوڈ ہونے والے چینلز کی تعداد میں 80 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا اور یوٹیوب شارٹس کو اب 2 بلین سے زائد لاگڈ-اِن یوزرز ہر ماہ دیکھ رہے ہیں۔‘

طویل دورانیے کے کانٹینٹ نے بھی پاکستانی صارفین میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صارفین کے استعمال کے طرز عمل میں بدلتے رجحانات کے باوجود دونوں فارمیٹس پاکستان میں ویڈیو کانٹینٹ کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان قریشی کا کہنا ہے کہ ’اس سال کی ٹاپ ٹرینڈنگ لسٹیں پاکستان میں ثقافتی ارتقا کی عکاسی کرتی ہیں، بالخصوص شارٹس ویورشپ میں نمایاں اضافے اور میوزک، ڈراموں اور وی لاگز جیسے مخصوص کانٹینٹ کی اقسام پرستاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی نشاندہی کرتی ہیں۔‘
 

’اس کے ساتھ، کانٹینٹ کریئٹرز نئے صنفوں اور سامعین کو دریافت کرنے کے لیے ملٹی فارمیٹ کے طریقہ کار کا استعمال کر رہے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کی ملٹی فارمیٹ کانٹینٹ کی توسیع جاری رہے گی جس کے نتیجے میں کانٹینٹ کی پہلے سے کہیں زیادہ مختلف اور دلچسپ رینج سامنے آئیں گی۔‘
میوزک بھی  یوٹیوب پر مقبول کانٹینٹ کی ایک قسم ہے۔2023 میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کو پاکستان میں لانچ کیا گیا، جو کہ ایڈ-فری کانٹینٹ، آف لائن اور بیک گراؤنڈ پلے کے ساتھ دیکھنے کے تجربے کو  بہتر بنانے کے لیے ایک پیڈ ممبر شپ ہے جو میوزک کا ایک شاندار تجربہ فراہم کرتی ہے۔
اس سال یوٹیوب نے پانچ فہرستیں جاری کی ہیں:

شیئر: