رواں سال 6 جنوری کو امریکہ کی الاسکا ایئرلائن کی پرواز اے ایس اے 1282 حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 16 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے کا ایک حصہ اکھڑ کر فضا میں اڑ گیا تھا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز نے پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 177 افراد کے ساتھ اڑان بھری اور جمعہ کو ریاست اوریگون میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ دوران پرواز طیارے کے دروازے کا حصہ ٹوٹ گیا جس کے باعث متعدد سمارٹ فونز اور سامان فضا میں اڑگیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں درآمد شدہ موبائل فونز کی قیمتوں میں کیسے کمی ہوئی؟Node ID: 823161
-
ویوو کا ایکس 100 پرو موبائل فون لانچ، اہم فیچرز کون سے؟Node ID: 825616
امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ انہیں ایک آئی فون ملا ہے جو ممکنہ طور پر الاسکا ایئر لائنز کی پرواز سے گر گیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں سینیتھن بیٹس نامی شخص نے اس فون کی تصاویر شیئر کیں۔
سینیتھن نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’سڑک کنارے ایک آئی فون ملا ہے جو 50 فیصد بیٹری کے ساتھ ایئرپلین موڈ پر سیٹ ہے، اور یہ فون 16 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود ٹھیک کام کر رہا ہے۔‘
سینیتھن نے مزید کہا کہ اس بارے میں انہوں نے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے تصدیق کی کہ یہ طیارے سے گرنے والا دوسرا فون ہے جو ملا ہے۔
Found an iPhone on the side of the road... Still in airplane mode with half a battery and open to a baggage claim for #AlaskaAirlines ASA1282 Survived a 16,000 foot drop perfectly in tact!
When I called it in, Zoe at @NTSB said it was the SECOND phone to be found. No door yet pic.twitter.com/CObMikpuFd
— Seanathan Bates (@SeanSafyre) January 7, 2024