Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استعفی منظور نہ کیا جائے ،نہال ہاشمی کی درخواست

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے اپنا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کردی۔ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی اور تحریری درخواست جمع کرائی۔انہوںنے کہاکہ سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ غیر معمولی حالات میں دیا، اس وقت شدید دباو تھا۔ بطور سینیٹر ذمہ داریاں جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ دوسری طرف چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے مسلم لیگ (ن) کے وفد سے بھی ملاقات کی اور استعفی کے معاملے پر مشاورت کی۔ وزیر قانون زاہد حامد کی قیادت میں ملنے والے لیگی وفد نے درخواست کی کہ نہال ہاشمی کا استعفیٰ منظورکیا جائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نہال ہاشمی کو پارٹی قیادت نے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔ پارلیمانی پارٹی قیادت کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔ نہال ہاشمی کو پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھنا چاہئے، پارٹی استعفیٰ واپس لینے کو ٹھیک نہیں سمجھتی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا کہ نہال ہاشمی نے ایک سیٹ کی خاطر اپنی سیاست ختم کرلی ۔لگتا ہے ہماری مخالف سیاسی جماعت نے انہیں گود لے لیا ہے۔

 

شیئر: