راولپنڈی ... کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں عارضی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ دوران سماعت ایان علی کے کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی اور موقف اختیار کیا کہ ایان علی کی والدہ بیمار ہیں، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اب والدہ بیمار ہو گئیں۔ بتایا جائے کہ ملزمہ پاکستان واپس آئیں گی یا نہیں؟واضح رہے کہ عدالت نے گذشتہ سماعت پر ایان علی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے برہمی کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ نے ملزمہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے، ٹرائل کورٹ سے استثنیٰ کی اجازت نہیں دی۔ عدالت نے ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد اور قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔