Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم

امدادی سامان 6 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
 شاہ سلمان مرکز کی جانب سے تیسرے مرحلے کے تحت پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضرورت مندوں کے لیے امدادی سامان ارسال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے صوبہ سندھ کے علاقے جامشورو اور مٹیاری میں 6 ہزار 650 افراد میں اشیائے خورونوش کے 950 پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
امدادی سامان سیلاب متاثرین کے لیے بھیجا گیا تھا جن کی زمینین ، مکانات اور کھیت سیلاب سے تباہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے شاہ سلمان مرکز کے تحت پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ضرورت مندوں میں مستقل بنیادوں پر وقتا فوقتا امدادی مہم کے تحت اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان ارسال کیا جاتا ہے۔

شیئر: