Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان محفوظ قومی جنگل میں 13 قسم کے 10 لاکھ پودے لگائے گئے

جنگل کا رقبہ ایک لاکھ 30 ہزار 700 مربع کلو میٹر ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
شاہ سلمان محفوظ قومی جنگل کو ڈیویلپ کرنے والی اتھارٹی اور جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز نے 13 قسم کے 10 لاکھ  مقامی پودے شاہ سلمان محفوظ قومی جنگل میں لگائے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ایسے پودوں کا انتخاب کیا گیا جو محفوظ قومی جنگل میں طبعی طریقے سے پھل پھول سکتے ہوں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ پودے وادی معارک، قاع بوھان اور المغیراء نامی تین مقامات پر لگائے گئے ہیں۔ 
اتھارٹی کے مطابق ان پودوں کی بدولت آکسیجن پیدا ہوگی۔ پودے کثیر مقدار میں کاربن جذب کریں گے۔ اس سے سبزے کا رقبہ بڑھے گا اور ریگستان کا دائرہ محدود ہوگا۔ 
یاد رہے کہ شاہ سلمان محفوظ قومی جنگل مشرق وسطی کا سب سے بڑا قدرتی محفوظ جنگل مانا جاتا ہے۔
یہ محفوظ قومی جنگل ایک لاکھ 30 ہزار 700 مربع کلو میٹر کے دائرے میں ہے۔ یہ سعودی عرب کے 4 ریجنوں الجوف، حائل، شمالی حدود اور تبوک میں پھیلا ہوا ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: