Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالدیپ جانے والے سعودی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

ابھی تک 1182 سعودی سیاح مالدیپ پہنچے ہیں جبکہ یہ تعداد ماہ کے اختتام تک بڑھ جائے گی‘ (فوٹو: سبق)
مالدیپ جانے والے سعودی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مالدیپ کی وزارت سیاحت نے سعودی شہریوں کو ملک میں سب سے زیادہ آنے والے سیاحوں کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل کیا ہے۔
مالدیپ کی وزارت سیاحت کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ ’گزشتہ سال 30 ہزار سعودی مالدیپ آئے تھے‘۔
’جبکہ سال رواں میں ابھی تک 1182 سعودی سیاح مالدیپ پہنچے ہیں جبکہ یہ تعداد ماہ کے اختتام تک مزید بڑھ جائے گی‘۔
مالدیپ حکام کا کہنا ہے کہ ’سعودی سیاحوں کے علاوہ ٹاپ ٹین فہرست میں روس، اٹلی، انڈیا، انگلینڈ، جرمنی، چین اور قازقستان کے شہری شامل ہیں‘۔
واضح رہے کہ سیاحت کے عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ دیگر ملکوں کے سیاحوں کے مقابلے میں خاص طور پر سعودی اور عام طور پر خلیجی سیاح 6.5 گنا زیادہ خرچ کرتے ہیں۔

شیئر: