Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پاسپورٹ کی 2024 میں عالمی رینکنگ کیا ہے؟

درجہ بندی میں 200 سے زیادہ ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
 سعودی پاسپورٹ 2024 کے دورا ن عالمی رینکنگ میں 61 ویں نمبر ہے جبکہ 2023 میں 65 واں نمبر تھا۔
 ہینلی اینڈ پارٹنرز جو دنیا کے مضبوط اور کمزور پاسپورٹ کی درجہ بندی کرتی ہے 200 سے زیادہ ملکوں کو شامل کیا ہے۔
سعودی پاسپورٹ ہولڈر بغیر ویزے کے 89 ممالک میں جا سکتے ہیں جبکہ 137 ممالک میں داخلے کےلیے ویزے کی ضرورت ہے۔
سعودی پاسپورٹ 2021 میں 71  اور 2022 میں 65 میں نمبر پر تھا۔
 ہینلی اینڈ پارٹنرز کی  رپورٹ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن( ایاٹا) کے ڈیٹا پر کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق لندن میں قائم ایڈوائزری فرم ہینلی اینڈ پارٹنرز جو دنیا کے مضبوط اور کمزور پاسپورٹ کی درجہ بندی کرتی ہے سالانہ جائزے میں بتایا 2024 کی فہرست میں فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین، جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ سرفہرست ہیں۔
ان ممالک کے شہریوں کو 194 میں ویزا فری یا ویزا آن آرائیول کی سہولت حاصل ہے۔
جبکہ فن لینڈ، جنوبی کوریا اور سویڈن کے پاسپورٹ دوسرے نمبر پرہیں۔
 آسٹریا، ڈنمارک،  آئرلینڈ  اور ہالینڈ تیسرے، بیلجیئم، مالٹا، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ چوتھے  نمبر پر رہے۔ 
خلیجی ممالک میں امارات کا پاسپورٹ 11، قطر 53، کویت 55 اور بحرین 59 ویں نمبر پر ہے۔
سب سے کمزور پاسپورٹس کا تعلق افغانستان، شام، عراق، یمن، صومالیہ، فلسطین، شمالی کوریا، بنگلہ دیش، سری لنکا، اریٹیریا، سوڈان، نائجیریا، لبنان اور ایران سے ہے۔

شیئر: