Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزیرہ عرب میں سردی لہر، شمالی علاقے زیادہ متاثر

’تبوک اور شمالی علاقوں میں برف جم جائے گی جبکہ درجہ حرارت منفی سے نیچے گر جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
طقس العرب کے ماہرین نے کہاہے کہ جزیرہ عرب میں آج منگل سے سردی کی لہر شروع ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رات کے وقت اور صبح سویرے موسم سردی میں اضافہ ہوجائے گا۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’شمالی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جبکہ بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں دن کے وقت موسم اعتدال پر رہے گا جبکہ رات کو سردی مائل ہوجائے گا‘۔
’تبوک اور شمالی علاقوں میں برف جم جائے گی جبکہ درجہ حرارت منفی سے نیچے گر جائے گا‘۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ ’رواں ہفتے کے اختتام تک سردی کی لہر میں کمی ہوگی جبکہ وسطی علاقوں میں بارش ہوگی‘۔
دوسری طرف سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’خفجی، دمام، جبیل اور الخبر میں صبح 9 بجے تک دھند رہے گی‘۔

شیئر: