Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریستورانوں میں فوڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے موبائل لیبارٹری

لیبارٹری اشیا کے نمونے لے کے موقع پر رپورٹ جاری کرے گی( فوٹو: الاخباریہ)
سعودی عرب میں الجوف میونسپلٹی نے ریستورانوں میں فوڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے موبائل لیبارٹری متعارف کرائی ہے۔ 
الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق لیباریٹری کے ٹیکنیشن مناور الغدیر نے بتایا ’موبائل لیباریٹری ریستورانوں اور کھانے پینے کی مختلف اشیا فروخت کرنے والی دکانوں سے اشیا کے نمونے موقع پر چیک کرکے رپورٹ جاری کرتی ہے۔‘
انہوں نے بتایا’ موبائل لیبارٹری الجوف کے سکاکا شہر سمیت دیگر کمشنریوں میں کام کررہی ہے۔‘ 
مناور الغدیر کا کہنا تھا کہ ’لیبارٹری سے کھانے پینے کی اشیا کے معائنے کا نتیجہ فوری مل جاتا ہے۔ ریستورانوں کے ساتھ وہاں کام کرنے والے کارکنان کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔‘ 

شیئر: