سعودی عرب میں جازان یونیورسٹی کے سکالرز نے روایتی کیموتھراپی کا ایک قدرتی متبادل دریافت کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اورین کینسر کے علاج میں اس کے امید افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ یہ مرض خواتین میں اموات کا باعث بننے والی نمایاں ترین بیماریوں میں سے ایک ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جازان یونیورسٹی کے معاون پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ الفرسانی اور ان کی ٹیم میں شامل سکالرز نے اورین کینسر کے علاج کے لیے پودوں کے عرق سے مرض کا علاج دریافت کیا۔
ڈاکٹر عبداللہ الفرسانی نے کہا کہ’ اورین کینسر خواتین کی موت کا باعث بنننے والے نمایاں ترین امراض میں سے ایک ہے ۔ اس کا پتہ اس وقت چلتا ہے جب مرض آخری سٹیج میں ہوتا ہے۔‘
انہوں نے بتایا’ ایلوپیٹورین پودے کا عرق رحم کے کینسر کے ممکنہ علاج میں موثر ہے۔ اس پودے کا عرق روایتی کیمیائی دواوں کے قدرتی متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘