پاکستانی نژاد آسٹریلین بیٹر عثمان خواجہ کو کچھ عرصہ قبل غزہ میں اسرائیلی حملوں کے شکار شہریوں سے یکجہتی کے لیے سیاہ بینڈ اور بلّے پر سٹیکر لگانے سے اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے سرزنش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
لیکن اب عثمان خواجہ نے اپنے پیغام ’آزادی اور برابری‘ کی نئے انداز میں تشہیر شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
-
میلبرن ٹیسٹ: عثمان خواجہ کے جوتوں پر بیٹیوں کے نامNode ID: 822456
اس مرتبہ عثمان خواجہ نے کپڑوں کے ایک برانڈ ’الیکٹرک وِکی‘ کے ساتھ مل کر ٹی شرٹس لانچ کی ہیں جن پر ’آزادی اور برابری‘ لکھا ہوا ہے۔ عثمان خواجہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان ٹی شرٹس کی فروخت سے حاصل ہونے والا منافع ’یونیسیف چلڈرن آف غزہ‘ کو عطیہ کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے فالوئرز سے اپیل کی ہے کہ ’جن کے لیے ممکن ہو، وہ یہ شرٹس خریدیں اور ان کی مدد کریں جو جدوجہد کر رہے ہیں اور اس بات کو پھیلائیں۔‘
دسمبر میں عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ایسے جوتے پہن کر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کی تھی جن پر ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ اور ’آزادی سب کا حق ہے‘ کے پیغامات درج تھے،لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ کے دوران انہیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔
اس وقت عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’وہ ان لوگوں کی آواز بن رہے ہیں جو خود نہیں بول سکتے اور ان کے جوتوں پر درج پیغامات سیاسی نہیں بلکہ انسانی اپیل ہیں۔‘
کرکٹر نے مزید کہا کہ ’وہ آئی سی سی قوانین کی عزت کرتے ہیں لیکن وہ لڑ کر جوتے پہننے کی اجازت لیں گے۔‘
عثمان خواجہ کی ایکس پوسٹ پر ٹوئٹر صارفین تبصرے کر رہے ہیں اور انہیں سراہ رہے ہیں۔
ایک ایکس صارف وقار آفریدی نے لکھا ’آپ ایک چیمپیئن پلیئر اور شیر کا دل رکھنے والے بہادر انسان ہیں۔‘
You are a Champion Player and a Courageous Lion Hearted Brave Human Being. I am ordering one and will be wearing it at the GABBA Stadium during the 2nd Test between Australia and West Indies InshAllah. Love You Uzzi
— Waqar Afridi (@WakaAfridi) January 16, 2024
انہوں نے مزید کہا ’میں ایک شرٹ خریدوں گا اسے گابا سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور ویسٹ ایڈیز کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پہنوں گا۔‘
ایک صارف ایم ڈی سرفراز نے لکھا ’دنیا کو آئینہ دکھانے کا شکریہ‘
Thank you for mirroring the world
— Md Sarfaraz (@imraaz85) January 16, 2024
سپورٹی گرل نامی ایک ایکس ہینڈل سے لکھا گیا ’آئی سی سی کے منہ پر تمانچہ‘
Slapped on icc face
— Sporty Girl (@Sporty_Girl360) January 16, 2024