Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی ویزے پر دبئی سے یورپ جانے کی کوشش، عرب فیملی کو قید اور بے دخلی کی سزا 

جعلی ویزا فراہم کرنے والے عرب شہری کو بھی سزا سنائی گئی۔ (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کے عدالتی حکام نے جعلی ویزوں پر دبئی سے یورپ جانے کی کوشش پر ایک عرب شہری اور اس کے چار بیٹوں کو ایک ماہ قید اور بے دخلی کی سزا سنائی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق جعلی ویزا فراہم کرنے والے عرب شہری کو بھی سزا سنائی گئی۔ 
 جعلساز نے عرب فیملی کو پیشکش کی تھی کہ وہ  یورپ کا ویزا جاری کراسکتا  ہے اور اپنے اثر و رسوخ سے انہیں یورپ میں قیام کا بندوبست کرسکتا ہے۔ فی ویزا ایک ہزار یورو فیس طلب کی تھی۔ 
عرب فیملی کا کہنا تھا  شبہ ہوا تھا کہ ویزے اصلی نہیں بلکہ جعلی ہیں کیونکہ کاغذات سادہ نوعیت کے تھے تاہم  اس لالچ میں کہ وہ یورپ پہنچ جائیں گے جعلی ویزے پر ہی دبئی ایئر پورٹ کے راستے یورپ جانے کی کوشش کی۔ 
دبئ ایئرپورٹ حکام نے جعلی ویزوں کے شبے میں انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا  جہاں قانونی کارروائی کے بعد کیس عدالت بھیج دیا تھا۔ 
عرب شہری اور اس کے بیٹوں پر جعلی ویزے استعمال کرنے اور ویزا فراہم کرنے والے کو الزام کے ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ 
عدالتی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ جعلساز نے ایک ایئرلائن سے ان کے ٹکٹ حاصل کیے تھے۔ انہیں دبئی سے رومانیہ اور وہاں سے اٹلی پہنچنا تھا۔ 

شیئر: