’مکہ کے لیے کام کریں‘ پبلک مقامات پر صفائی مہم کا آغاز
مہم میں خواتین سمیت 35 سے زیادہ رضاکار اس میں شریک ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے مقدس شہر میں صفائی مہم کا آغازکیا ہے جس کا سلوگن ’مکہ کےلیے کام کریں‘ ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مکہ مکرمہ صفائی مہم رضاکاروں اور متعدد سرکاری و نجی اداروں کے تعاون سے چلائی جارہی ہے۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے ایسے مقامات کی فہرست تیار کی گئی ہے جہاں لوگ بڑی تعداد میں پہنچتے ہیں وہاں صفائی کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس کی شروعات النسیم محلے سے کی گئی ہے۔ جس میں خواتین سمیت 35 سے زیادہ رضاکار اس میں شریک ہیں ۔
علاوہ ازیں عین شمس اور المغمس مقامات پر بھی صفائی مہم چلائی جائے گی۔ یہ وہ مقامات ہیں جہاں ان مقامی شہری اور مقیم غیرملکی شہری پہنچ رہے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں بہار کا موسم ہے۔ اس سے لطف اٹھانے کے لیے لوگ کھلے مقامات کا رخ کررہے ہیں۔