Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فلپائنی کمیونٹی کی جانب سے رضا کارانہ صفائی مہم

ریاض کے میئر نے صفائی مہم کو سراہتے ہوئے تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے(فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی عرب میں ریاض ریجن کے میئرشہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف نے فلپائنی کمیونٹی کی جانب سے رضاکارانہ طور پرتفریحی مقام کی صفائی مہم کو سراہتے ہوئے بھرپورتعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق میئرریاض ریجن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’ریاض میں مقیم فلیپائنی کمیونٹی کی جانب سے رضاکارانہ کام دیکھ کر مسرت ہوئی نہ صرف ان کے بلکہ ہراس شخص کے ساتھ بھرپورتعاون کیا جائے گا جودارالحکومت میں رضاکارانہ طورپرکام کرے گا‘۔ 
واضح رہے ریاض کے علاقے دیراب کے جنوب میں واقع ’شعیب الواشلہ ‘ کے تفریحی مقامات پرفلپائنی کمیونٹی کی جانب سے رضاکارانہ طور پرصفائی مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ 
اس کی اطلاع جب  میئرریاض کو ملی توانہوں نے اپنے ٹوئٹراکاونٹ پرکمیونٹی کے عمل کوسراہتے ہوئے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔   

شیئر: