Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر اور پنجاب کے نگراں وزیراعلٰی کی ملاقات

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی پنجاب کے نگراں وزیراعلی محسن نقوی سے ملاقات ہوئی ہے۔
جمعے کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پر محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعلٰی محسن نقوی سے ملاقات میں سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب کے نگراں وزیراعلٰی کے کام کو سراہا۔
بیان کے مطابق سعودی عرب کے سفیر وزیراعلی محسن نقوی کی غیر معمولی رفتار سے عوامی منصوبوں کی تکمیل کے معترف ہیں اور انہوں نے نگراں وزیراعلٰی کی عوامی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
سعودی سفیر نے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی  انتھک محنت نظر آ رہی ہے۔
سعودی سفیر نے کہا کہ وزیراعلی محسن نقوی اور ان کی ٹیم ہر وقت کام کرتی نظر آتی ہے۔
بیان کے مطابق ’پنجاب میں ایک سال کے دوران محسن سپیڈ کی بدولت غیر معمولی ترقی کی نئی مثال قائم ہوئی۔‘
سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت کئی شہر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔
سعودی سفیر نے کہا کہ ’پاکستان میں سب کچھ ہے، محسن نقوی جیسے مخلص لوگوں اور پلاننگ کی ضرورت ہے۔‘
نگراں وزیراعلٰی نے کہا کہ ’سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ ازل سے ہے، ابد تک رہے گا۔ ’سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔‘
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سعودی عرب کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے بے مثال تعاون پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری ٹو وزیراعلی اور متعلقہ حکام بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔

شیئر: