اس اقدام کا مقصد ریاض، جدہ، دمام، ابھا اور تبوک کے 19647 سرکاری سکولوں میں 25540 مرد اور خواتین اساتذہ کو تربیت دینا ہے۔
تربیتی پروگرام کے اختتام پر ایک مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ایک ہزار بہترین ڈراموں کو 30 لاکھ ریال کے انعامات سے نوازا جائے گا۔
آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے تعاون سے گذشتہ سال اس اقدام کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد مملکت میں تھیٹر آرٹس کو فروغ دینا ہے۔
اکتوبر 2022 سے متعدد مقاصد کے حصول کے لیے پانچ مرحلوں پر مشتمل منصوبہ بنایا گیا جس کے تحت تھیٹر آرٹس پروگرام دسمبر 2024 میں مکمل ہونا ہے۔
دو ہفتے کے ایک پروگرام کے ذریعے پہلے تین مراحل میں شرکا کی تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس کے بعد ورچوئل گائیڈنس سیشنز، ایک ہفتہ آمنے سامنے ٹریننگ اور آخری ہفتہ سکول سپورٹ وزٹ شامل ہو گا۔
بہترین ڈراموں کو 30 لاکھ ریال کے انعامات سے نوازا جائے گا (فائل فوٹو: عرب نیوز)
اداکاری پر مبنی پروگرام نہ صرف کارکردگی پر توجہ مرکوز کرے گا بلکہ ان تمام عناصر پر بھی توجہ رکھے گا جو ڈرامے کے لیے ضروری ہیں۔
تھیٹر آرٹس پروگرام میں سکرپٹ رائٹنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، لائٹنگ تکنیک، کاسٹیوم ڈیزائن، ہیئر سٹائل اینڈ میک اپ، آواز کے اسباق اور ساؤنڈ ڈیزائن کو شامل کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں