Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ، کار میں سفر کرتے حماس کے دو ارکان ہلاک

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ’حملے کے وقت حماس کے دونوں ارکان ایک کار میں سفر کر رہے تھے‘ (فوٹو: اے ایف پی)
اسرائیل کی جانب سے سنیچر کو جنوبی لبنان پر کیے گئے ایک حملے میں فلسطین کے عسکریت پسند گروپ حماس کے دو ارکان ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ حملے کے وقت حماس کے دونوں ارکان ایک کار میں سفر کر رہے تھے۔
اسرائیل جنوبی لبنان میں مقیم فلسطینی عسکریت پسند گروپوں کے ساتھ ساتھ اُن کے لبنانی اتحادی اور طاقتور مسلح گروپ حزب اللہ کے خلاف بھی فضائی حملے کر رہا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے سرحد پار سے اسرائیل پر کئی راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

شیئر: