پاکستان مسلم لیگ (ن) کی لاہور کے علاقے موہنی روڈ پر ہونے والی انتخابی ریلی میں اصلی شیر لائے جانے پر پارٹی کے قائد میاں نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موہنی روڈ پر ہونے والی انتخابی ریلی میں اصلی شیر لائے جانے پر پارٹی کے قائد میاں نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا، جس کے بعد شیر کو واپس بھجوا دیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/eYQl71C3Ph
— Urdu News (@UrduNewsCom) January 23, 2024
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا ’قائد محمد نواز شریف نے موہنی روڈ پر ہونے والی ریلی میں اصلی شیر لانے پر نوٹس لیتے ہوئے فوری یہ شیر واپس بھجوانے کی ہدایت کی جس کے بعد یہ شیر فوری واپس بھجوا دیا گیا۔‘
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد جناب محمد نواز شریف نے مونی روڈ پر ریلی میں اصلی شیر لانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری یہ شیر واپس بھجوانے کی ہدایت کی جس کے بعد یہ شیر فوری واپس بھجوا دیا گیا۔ قائد محمد نواز شریف نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پورے پاکستان میں کسی بھی ریلی میں اصلی شیر یا…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 23, 2024
مریم اورنگزیب نے مزید کہا ’قائد محمد نواز شریف نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پورے پاکستان میں کسی بھی ریلی میں اصلی شیر یا کوئی اور جانور نہ لایا جائے۔ دین اسلام اور جانوروں سے متعلق قوانین نے ہمیں جانوروں کے حقوق کے احترام کی تلقین کی ہے۔‘
یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب پاکستان مسلم لیگ ن کی ریلیوں میں پارٹی کارکنان اصلی شیر لے کر آئے ہوں۔ اس سے قبل بھی پارٹی کے سیاسی پاور شوز میں کارکنان اصلی شیر پنجروں میں قید کر کے لاتے رہے ہیں اور اس حوالے سے متعدد بار گرفتاریاں بھی عمل میں آچکی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے کارکنان اصلی شیر کو لاہور کی سڑکوں پر گھماتے ہوئے pic.twitter.com/t8Emu0795H
— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) October 20, 2023