Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کا انڈیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر اظہارِ تشویش

رام مندر کی افتتاحی تقریب پیر کو ہوئی تھی جبکہ اسے آج (منگل کو) عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے(فائل فوٹو: اے ایف پی)
اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) نے انڈیا میں مسمار کی گئی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی مذمت کی ہے۔
منگل کو او آئی سی نے اپنے بیان نے کہا کہ ’او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے انڈیا کے شہر ایودھیا میں واقع مسمار کی گئی بابری مسجد کے مقام پر ’رام مندر‘ کی حالیہ تعمیر اور افتتاح پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔‘
بیان کے مطابق ’وزراء خارجہ کی کونسل کی طرف سے اپنے گزشتہ اجلاسوں میں ظاہر کیے گئے او آئی سی کے موقف کے مطابق جنرل سیکرٹریٹ ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جس کا مقصد بابری مسجد کی صورت میں اسلامی تہذیب کے نشانات کو مٹانا ہے، جو پانچ صدیوں سے بالکل اسی جگہ پر قائم رہی۔‘
 پیر کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے تقریباً آٹھ ہزار افراد کو مدعو کیا گیا تھا، جبکہ 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔
#OIC General Secretariat Denounces Opening of “Ram Temple” on Demolished Historic #BabriMosque in the #Indian city of #Ayodhya: https://t.co/lT3UYXsyqX pic.twitter.com/ao4kF6DR80
اس کے بعد پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ’پاکستان ایودھیا میں گرائی جانے والی بابری مسجد کی زمین پر رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔‘

شیئر: