Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ’کرکٹر آف دی ایئر‘، عثمان خواجہ ’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر‘ قرار

آئی سی سی کے مطابق انڈین کرکٹر روہت شرما کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو آئی سی سی کرکٹ آف دی ایئر جب کہ عثمان خواجہ کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2023 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا اعلان کر دیا ہے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کرکٹر آف دی ایئر کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، انڈیا کے سپنر روی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے جوئے روٹ کو نامزد کیا گیا تھا۔
تاہم آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
عثمان خواجہ نے سال 2023 میں 13 ٹیسٹ میچز میں 1210 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل شکست 195 اور انڈیا کے خلاف 180 رنز کی اننگز 2023 کے دوران ان کی بہترین پرفارمنس رہی۔
خیال رہے انڈیا کے سوریا کمار یادو مسلسل دوسری بار آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف ایئر کا ایوارڈ جیتننے میں کامیاب ہوئے تھے۔
قبل ازیں آئی سی سی نے ’مینز ون ڈے اور ٹی 20 ٹیمز آف دی ایئر 2023‘ کا اعلان کر دیا تھا۔
آئی سی سی کے مطابق انڈین کرکٹر روہت شرما کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں 6 انڈین کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جن میں وراٹ کوہلی، شبمن گل، محمد سراج، کلدیپ یادو اور محمد شامی شامل ہیں۔
ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلین کرکٹرز ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا، جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل شامل ہیں۔

شیئر: