Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور قلندرز کو دھچکا، لیگ سپنر راشد خان پی ایس ایل 2024 سے باہر

پی سی بی کے مطابق ’لاہور قلندرز راشد خان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا انتخاب پیر کو کرے گی‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کے مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان نے رواں برس ہونے والے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ 
کرکٹ کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق لیگ سپنر نے پی ایس ایل نہ کمر کی انجری کے باعث پی ایس ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راشد خان نے گذشتہ کھیلے گئے پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی، وہ 2022 اور 2023 میں ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
لاہور قلندرز نے انہیں دسمبر میں ہونے والے ڈرافٹ سے قبل ’سلور‘ کیٹیگری کے لیے اس وجہ سے برقرار رکھا کہ وہ ممکنہ طور پر پی ایس ایل 2024 کے ایڈیشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم انہیں مستقبل کے سیزن کے لیے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ 
راشد خان نے پی ایس ایل انتظامیہ کو اپنی عدم دستیابی سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے اور اب وہ نومبر میں ہونے والے آپریشن کے بعد انجری سے صحت یاب ہونے پر توجہ مرکوز کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ ’لاہور قلندرز راشد خان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرے گی اور اس کے لیے ورچوئلی ڈرافٹ پیر کو گا۔‘  
راشد خان نے رواں ماہ کے آغاز میں افغانستان کی ٹیم کے ساتھ ٹی20 سیریز کے لیے انڈیا کا دورہ بھی کیا تھا، تاہم مکمل فِٹ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی میچ نہ کھیل سکے تھے اور سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

شیئر: