Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو سکینہ سمندر کے راستے پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد ہلاک، تین زخمی

’دو کیمری گاڑیوں کا تصادم ہوگیا تھا، متوفین کی عمر 16 اور 18 سال ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ابو سکینہ سمندر اور محایل کے راستے پر ٹریفک حادثے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ روڈ پر دو کیمری گاڑیوں کا تصادم ہوگیا ہے۔
سعودی ہلال احمر اور دیگر امدادی اداروں نے ہلاک شدگان کو مردہ خانے اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔
ہلال احمر نے  کہا ہے کہ ’زخمیوں کو محایل جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں آمد کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ‘۔
ہلال احمر نے بتایا ہے کہ ’متوفی ہونے والوں کی کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں‘۔
واضح رہے کہ تین متوفی افراد کی عمر 16 سال جبکہ چوتھے کی عمر 18 سال ہے۔

شیئر: