گداگری میں ملوث پاکستانیوں کو بلیک لسٹ کرنے پر غور
’پاکستانی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سامنے یہ تجویز رکھی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
پاکستانی پارلیمانی کمیٹی عمرہ ویزے پر آکر گداگری میں ملوث ہونے والے شہریوں کو بلیک لسٹ کرنے پر غور کر رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سامنے یہ تجویز رکھی گئی ہے۔
مبصرین نے کہا ہے کہ ’کمیٹی ایسے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ ضبط کرکے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردے گی جو سعودی عرب میں عمرہ ویزے پر آکر گداگری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں‘۔
پاکستانی وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا ہے کہ ’ گزشتہ دو برسوں کے دوران 44 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا ہے‘۔
’یہ وہ لوگ ہیں جو عمرہ ویزے پر آکر گداری میں ملوث رہے تھے اور انہیں گرفتار کرکے ملک بدر کیا گیا تھا‘۔