Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا ڈیزائن سپیس کا افتتاح فروری میں ہوگا

’العلا ڈیزائن سپیس میں دنیا بھر کے ماہر ڈیزائروں کو نمائش کے لیے مدعو کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
العلا ڈیزائن سپیس کا افتتاح فروری میں ہوگا جہاں ڈیزائن سے متعلق ہر نئے اینیشیٹیو کی نمائش کی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہاں ورکشاپس، نمائش، آرکائیو اور ماہر ڈیزائنرطلبہ سے ملاقات کرکے مشورے دیں گے۔
العلا ڈیزائن سپیس میں دنیا بھر کے ماہر ڈیزائروں کو نمائش کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
اس کے اندر خصوصی طرز پر تعمیر ہونے والا سٹوڈیو بھی موجود ہے جو قدیم طرز پر تعمیر ہوا ہے جہاں باہر کی روشنی اور ہوا اندر آسکتی ہے۔
افتتاحی تقریب 15 سے 17 فروری تک ہوگی جس میں ماسٹر کلاس اور متعدد ورکشاپس ہوں گے۔
15 فروری سے یکم جون تک یہاں اہم ایونٹ ہوں گے جس میں العلا ڈیزائن سپیس کا لوگو بھی متعارف ہوگا۔

شیئر: