سعودی عرب کی طرف سے مالاکنڈ میں غذائی پیکٹ کی تقسیم
اتوار 28 جنوری 2024 10:03
’تقسیم کیا جانے والا امدادی سامان 3500 افراد کے لیے کافی ہے‘ (فوٹو: سبق)
کنگ عبد العزیز سینٹر برائے انسانی امداد نے پاکستان کے علاقے مالاکنڈ میں غذائی پیکٹ تقسیم کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم کا یہ تیسرا مرحلہ ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مالاکنڈ میں رہائش پذیر مستحقین میں 500 غذائی پیکٹ کی تقسیم ہوئی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقسیم کیا جانے والا امدادی سامان 3500 افراد کے لیے کافی ہے‘۔
’تقسیم شدہ سامان میں خشک راشن کے علاوہ ڈبوں میں محفوظ غذائیں ہیں جنہیں طویل عرصے تک استعمال کیا جاسکتا ہے‘۔