سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے فلسطینی ہلال احمر کے تعاون سے فلسطینی متاثرین میں انسانی امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سنیچر کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں بے گھر ہونے والے افراد میں فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں۔
اس کا مقصد بنیادی ضروریات کو پورا اور اس علاقے کے افراد کے مصائب کو کم کرنا ہے۔
#فيديو | مركز الملك سلمان للإغاثة يواصل توزيع السلال الغذائية للنازحين في مدينة خان يونس جنوب قطاع غزة.#واس_عام pic.twitter.com/K0yCnSUxWm
— واس العام (@SPAregions) January 27, 2024