بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں 11 ہزار ملازمتوں کے مواقع
سرمایہ کاروں اور دوا ساز کمپنیوں کے لیے بھی بہترین مواقع سامنے آئیں گے(فوٹو: سکرین گریب)
سعودی کنگ عبدالعزیز سٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی برائے امور صحت کی نائب صدر ڈاکٹر بتول باز نے کہا ہے کہ ’بائیوٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ سال 2040 تک اس شعبے میں 11 ہزار ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بتول نے کہا کہ’ بائیوٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاروں اور دوا ساز کمپنیوں کے لیے بھی بہترین مواقع سامنے آئیں گے۔‘
’اس شعبے میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کرسکتی ہیں جس کے بہتر نتائج برآمد ہونے کی قوی امید ہے۔
واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بائیو ٹیکنالوجی کے لیے قومی حکمت عملی کا آغاز کیاہے۔
قومی حکمت عملی سے اس شعبے میں سعودی عرب کے کردار اور مقام اور اجاگر کرے گی۔
بائیو ٹیکنالوجی انتہائی تیز رفتار ترقیاتی شعبوں میں سے ایک ہے۔
بائیو ٹیکنالوجی میں بنیادی طور پر چار اہم شعبے ہیں جن میں ویکسین کا شعبہ اہمیت کا حامل ہے۔ قومی حکمت عملی کے تحت ویکسین کی صنعت کو مقامی سطح پر تیار کرنے کے مواقع ملیں گی۔
بائیو ٹیکنالوجی میں مختلف پودوں کے بیج کو بہتر بنانا اور اس صنعت کو مقامی طور پر تیار کرنا شامل ہے۔