Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں کی آمد

’سیاح برف باری وال مقامات پر جانے سے پہلے  پہاڑی علاقے میں ڈرائیونگ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔‘ (فوٹو: گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی)
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر برفباری کے ساتھ ہی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔
’سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔‘
ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’سیاح برف باری والے مقامات پر جانے سے پہلے  پہاڑی علاقے میں ڈرائیونگ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔‘
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علا قوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی دھند چھائی رہے گی۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں بارش
اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علا قوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ اس کے علاوہ پارہ چنار میں 1 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی اور
 پنجاب کے میدانی علاقے اور بالا ئی سندھ کے اضلاع دھند اور سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔
اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت والے علاقوں میں لہہ منفی 8، کالام منفی 6 جبکہ اسکردو اور گوپس میں منفی 5  ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح میں استورمیں منفی 04 اورمالم جبہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: