Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: آئندہ 24 گھنٹوں میں کن علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے؟

سنیچر کو مری میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سنیچر کو خیبر پختونخوا، پاکستان کے زِیرانتظام کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا ہے۔
اتوار کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، پاکستان کے زِیرانتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں بالائی خیبر پختونخوا، پاکستان کے زِیرانتظام کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا۔
سنیچر کو کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 14، زیارت میں منفی 11، استور اور کالام میں منفی 9، گوپس میں منفی 8، ہنزہ میں منفی 07، مالم جبہ، سکردو میں منفی 6، قلات میں منفی 5، کوئٹہ اور بگروٹ میں منفی 4 اور مری میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: