Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طریف کمشنری میں موسم سرما کی پہلی برف باری

طریف کمشنری سعودی عرب اور اردن کی سرحد پر واقع ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت کے شمالی حدود کے علاقے ’طریف‘ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔
ویب نیوز اخبار 24 کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شام طریف کمشنری میں بڑی مقدار میں برف باری کی وجہ سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
برفباری سے لطف اندوز ہونے کےلیے اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے تفریح کےلیے کھلے مقامات کا رخ کیا۔

برفباری سےقبل تیز بارش کے سبب شاہراہ کو عارضی طور پر بند کردیا گیاتھا(فوٹو، ٹوئٹر)

بچے برف کے گولے بنا کراس سے کھیلتے رہے۔ طریف کمشنری کے قرب وجوار میں رہنے والوں کی بھی بڑی تعداد برفباری کے مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے وہاں پہنچ گئی۔
قبل ازیں شہری دفاع نے موسلا دھار بارش کی وجہ سے طریف اور قریات کی شاہراہ عارضی طور پربند کردی تھی ۔
تیز بارش کی وجہ سے بعض سڑکیں زیر آب آگئی تھیں جس کے سبب شہری دفاع نے حفاظتی اقدامات کے تحت سڑک کو بند کردیاتھا۔
واضح رہے طریف کمشنری مملکت کی شمالی حدود ریجن میں واقع ہے یہ سعودی عرب اور اردن کا سرحدی علاقہ ہے ۔
طریف کمشنری کی آبادی 90ہزار کے قریب ہے ۔ سطح سمندر سے 850 میٹر بلندی پر واقع ہے۔

شیئر: