Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سالانہ امتحان بچوں کیلئے آزمائش

 لندن ..... امتحان زندگی کے کسی مرحلے میں دینا پڑے انسان کےلئے بڑی آزمائش ہے اور معاملہ اگر بچوں کا ہو تو یہ مسئلہ اور بھی پیچیدہ ہو جاتا ہے ۔ اس حوالے سے کئے گئے سروے کے مطابق ایک تہائی بچے امتحان کے نام سے ہی گھبرا جاتے ہیں کیونکہ نفسیاتی دباﺅ اتنا ہوتا ہے کہ وہ بے اختیار رو پڑتے ہیں ۔اعداد و شمار کے مطابق 29فیصد بچوں کا کہنا تھا کہ ان پر امتحان کا دباﺅ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنے کی جدوجہد کرتے کرتے وہ پریشان ہو جاتے ہیں مگر اطمینان پھر بھی نہیں ہوتا ۔ سروے کے مطابق 18فیصد بچے ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ سالانہ امتحانات ان کیلئے سب سے بڑی سالانہ آزمائش ہے جبکہ ایک تہائی والدین نے بھی اس بارے میں تشویش ظاہر کی کہ ان کے بچے امتحانات کے دنوں میں بیحد پریشان ہو جاتے ہیں ۔ یہ سروے رپورٹ نیشنل سٹیزن سروس والوں نے تیار کروائی ہے اور ا سکی تکمیل کے دوران 16سے 17سال کے ایک ہزار بچوں اور2ہزار بالغ نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی گئی تھی ۔

شیئر: