پیپرونی پروڈکٹ میں بیکٹیریا کا انکشاف، واپس لینے کا فیصلہ
’لیبارٹری تجزیہ سے ثابت ہواہے کہ یہ پراڈکٹ لیسٹیریا مونوسیٹوجینز بیکٹیریا سے آلودہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے پیپرونی گائے کے خشک گوشت کی پروڈکٹ کے بارے میں انتباہ جاری کرتے ہوئے اسے مارکیٹ سے واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ پروڈکٹ ’Country Butcher Boy‘ برانڈ کے تحت فروخت کی جاتی ہے جو 250 گرام کے پیک میں دستیاب ہے اور جس کی میعاد مارچ 2025 تک ہے۔
اتھارٹی نے صارفین کو مذکورہ پروڈکٹ کے استعمال سےانتباہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جس کے پاس موجود ہے اسے ضائع کر دے۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی واضح کیا ہے کہ لیبارٹری تجزیہ سے ثابت ہواہے کہ یہ پراڈکٹ لیسٹیریا مونوسیٹوجینز بیکٹیریا سے آلودہ ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ پروڈکٹ مارکیٹ سے واپس لینے کے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں‘۔
اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ’جہاں کہیں بھی ہدایت کی خلاف ورزی کی گئی تو اس پر 10 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا‘۔