Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، نئی دہلی کتاب میلے کا مہمان خصوصی

’سعودی عرب کو کتاب میلے کے مہمان خصوصی کا اعزاز دینا دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات کی عکاسی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
نئی دہلی میں منعقد ہونے والےکتاب میلے میں سعودی عرب مہمان خصوصی ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئی دہلی کتاب میلہ 10 فروری سے 18 فروری تک جاری رہے گا۔
سعودی عرب کو کتاب میلے کے مہمان خصوصی کا اعزاز دینا دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات کی عکاسی ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ نئی دہلی کتاب میلے میں سعودی عرب مختلف ثقافتی اداروں کے تعاون سے بہترین ثقافتی ترجمانی پیش کرے گا۔
کتاب میلے میں سعودی عرب کی نمائندگی کئی اداروں پر مشتمل ہے جن میں ادب، پبلشنگ اور ترجمہ بورڈ، ثقافت ، موسیقی، فلم ، پکوان، ملبوسات کے اداروں کے علاوہ کنگ عبد العزیز عجائب بھی شامل ہیں۔
سعودی عرب نے کتاب میلے میں مقامی ثقافت وتہذیب اور تاریخ کے علاوہ فنون بھی پیش کرے گا۔
کتاب میلے میں انڈین وزٹروں کو سعودی عرب کی تہذیب و ثقافت کے علاوہ ملبوسات اور پکوانوں سے بھی متعارف کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نئی دہلی کتاب میلہ دنیا کے قدیم ترین کتاب میلوں میں سے ایک ہے جس کا پہلی مرتبہ انعقاد 1972 میں ہوا تھا۔

شیئر: