Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں اور بسوں کی خلاف ورزیوں کا خود کار نظام کے تحت اندراج

نیا خود کار نظام سامان منتقل کرنے والے تمام اقسام کے ٹرکوں کے علاوہ بسوں پر بھی لاگو ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹرکوں اور بسوں کی ٹریفک خلاف ورزیاں خود کار نظام کے تحت ریکارڈ میں لانے اور درج کرنے کا عمل 21 اپریل سے شروع ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیا خود کار نظام سامان منتقل کرنے والے تمام اقسام کے ٹرکوں کے علاوہ بین الاقوامی اور مقامی مسافروں کے بسوں پر بھی لاگو ہوگا۔
نئے خود کار نظام کے تحت جن ٹریفک خلاف ورزیوں کو پکڑا جائے گا ان میں ٹرک یا بس کو اجازت نامے کے بغیر استعمال کرنا یا زائد المیعاد اجازت نامے پر چلانے کے علاوہ ٹرک یا بس کی فرضی عمر ختم ہونے کے باوجود اسے استعمال میں لانا شامل ہے۔
ٹرکوں اور بسوں کی ٹریفک خلاف ورزیاں کا خود کار نظام کے تحت اندراج عوامی سلامتی کے لیے ہے۔
اس کے ذریعہ ٹرکوں اور بسوں پر معیاری نظام نافذ ہوگا نیز ٹریفک سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ خود کار نظام کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں پر عمل تین مراحل میں ہوگا۔
پہلا مرحلہ 13 مارچ سے شروع ہوگا جو ٹیکسیوں پر لاگو ہوگا، دوسرے مرحلے میں طلبہ کی بسوں پر ہوگا جبکہ تیسرے مرحلے میں 21 اپریل کو ٹرکوں اور بسوں پر لاگو ہوگا۔
 

شیئر: