Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدید لہر

’یہ لہر یورپ کے مشرق سے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے اور ہفتے کے اختتام تک ملک میں پھیل جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسمی نقشوں کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں سردی کی شدید لہر داخل ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ لہر یورپ کے مشرق سے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے اور رواں ہفتے کے وسط تک مغربی علاقوں تک جبکہ ہفتے کے اختتام تک تمام ملک تک پھیل جائے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’سردی کی شدید لہر سے سب سے زیادہ شمالی علاقے متاثر ہوں گے جبکہ اس کے بعد یہ لہر وسطی علاقوں کو متاثر کرے گی‘۔
’سردی کی لہر سے الجوف، حائل، تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجن میں درجہ حرارت میں واضح کمی محسوس کی جائے گی‘۔
’سردی کی لہر سے پوری مغربی ساحلی پٹی میں تیز اور سرد ہوا چلے گی جس کی وجہ سے دن میں سردی اور رات کے وقت شدید سردی ہوگی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج رات کو الباحہ کی مختلف کمشنریوں میں تیز ہوا چلے گی جبکہ حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’یہی کیفیت مدینہ منورہ میں ہوگی جس سے الحناکیہ اور المہد زیادہ متاثر ہوں گی جہاں تیز ہوا کے ساتھ گرد بھی اڑے گی‘۔

شیئر: