شاہ سلمان نے جمعرات کو نماز استسقا پڑھنے کی ہدایت کردی
’حرمین شریفین سمیت ملک بھر کی مساجد میں نماز استسقا ادا ہوگی‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ملک بھر میں نماز استسقا پرھنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان کی ہدایت پر جمعرات کو نماز استسقا پڑھی جائے گی‘۔
ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’سنت کی پیروی کرتے ہوئے باران رحمت کے نزول کے لیے لوگ صدقات خیرات اور توبہ و استغفار کریں‘۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت ملک بھر کی مساجد میں نماز ادا ہوگی۔
واضح رہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق جب لوگ خشک سالی میں مبتلا ہوں تو انہیں صلاۃ الاستسقا پڑھنی چاہئے۔