Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں خلیجی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

’کورونا بحران کے دوران سیاحت پر چھا جانے والی مندی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جاپانی قومی سیاحت دفتر کے سربراہ کوباچی ڈسوکی نے کہا ہے کہ جاپان میں خلیجی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’2023 کے شروع 8 ماہ میں خلیجی سیاحوں کی تعداد 19 ہزار 856 ہوگئی‘۔
’یہ تعداد 2019 کی مماثل مدت کے مقابلے میں 8.2 فیصد زیادہ ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا بحران کے دوران سیاحت پر چھا جانے والی مندی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم خلیجی سیاحوں کے سامنے جاپان کو بہترین سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں‘۔
’خلیجی سیاح جاپان آکر منفرد تجربہ حاصل کرسکتے ہیں جہاں انہیں جاپان کی خوبصورتی کے علاوہ ثقافت اور تہذیب کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’قومی سیاحت دفتر 2021 میں قائم ہوا ہے اور اس وقت سے ہم مشرق وسطی کے رہائشیوں کے سامنے جاپان کو بہترین سیاحتی مقام کے طور پر پیش کر رہے ہیں‘۔

شیئر: