Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد امیدوار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ (فوٹو: ایکس)
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک گئے۔
پولیس کے مطابق باجوڑ کے علاقے صدیق آباد میں آزاد امیدوار ریحان زیب پر نامعلوم آفراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
ریحان زیب کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ریحان زیب کے پی ٹی آئی کا ورکر تھے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے تھے۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد امیدوار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ریحان زیب کے تین ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ریحان زیب خود کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہونے کا دعویٰ کررہے تھے تاہم  پارٹی نے اس حلقے میں انتخابی ٹکٹ گل ظفر خان کو دیا تھا۔

شیئر: