بیان میں مزید کہا گیا کہ منگل کی رات حوثیوں نے بحیرہ احمر میں موجود امریکی جنگی جہاز USS Gravely پر میزائل داغے۔
دوسری جانب امریکی فوج کی مرکزی کمان نے کہا ہے کہ یمن سے بحیرہ احمر کی طرف فائر کیے گئے اینٹی شپ کروز میزائل کو مار گرایا ہے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یمن کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقوں پر قابض حوثی گروپ غزہ جنگ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بحیرہ احمر اور اس کے قریب بحری جہازوں پر حملے کر رہے ہیں۔
قبل ازیں امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثی اہداف پر حملے شروع کر رکھے ہیں اور حوثی ملیشیا کو ایک بار پھر دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں درج کر دیا ہے۔