Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کیس، پاکستان ایڈہاک جج کا نام پیش کرے گا

اسلام آباد... کلبھوشن یادو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی جانب سے ایڈہاک جج کے لئے 3 نام جمعرات کو پیش کئے جائینگے۔ اٹارنی جنرل کی سربراہی میں پاکستانی وفد تینوں نام عالمی عدالت کو پیش کرے گا۔ سابق چیف جسٹس ناصر الملک کا نام بھی ایڈہاک جج کےلئے بھیجی گئی فہرست میں شامل ہے۔ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی کے نام بھی فہرست میں شامل ہو نگے۔پاکستان کی قانونی ٹیم جمعرات کو عالمی عدالت انصاف کے صدر سے ملاقات کرے گی۔ پاکستانی ٹیم میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف، اور ڈی جی جنوبی ایشیا افیئرز ڈاکٹر فیصل ،بیرسٹر خاور قریشی شامل ہیں۔

 

شیئر: