Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ مکمل ، فائنل جمعہ کو

تیسرے مرحلے تک 815 کلومیٹرکی مسافت 12 گھنٹے میں طے کی (فوٹو، سبق نیوز)
سائیکل ریس ’ العلا 2024‘  کے  تیسرے مرحلے میں 126 سائیکل سواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
سبق نیوز کے مطابق بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے سوڈل کویک سٹیب ٹیم کے رکن ٹم میرلر سب سے آگے رہے۔ ریس کے شرکا اس مرحلے میں العلا کے تاریخی گاؤں ’مغیراء‘ اور ’دادان‘ شہر سے گزرے۔
ریس میں ٹیوڈر پروٹیم کے سائیکلسٹ ارویڈی ڈی کلایگن دوسرے نمبر پر جبکہ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے کاسپرفین اوڈن تیسرے نمبر پر  رہے۔
دوسری جانب ریس کے تیسرے مرحلے میں غیرمتوقع موسم گزشتہ دو مراحل کے  مقابلے میں زیادہ سرد تھیں۔
شرکا نے اس مرحلے کے دوران 170.6 کلومیٹر کی مسافت طے کی۔ جبکہ اس مرحلے کے  اختتام پر مجموعی طور پر طے کی جانے والی مسافت 518 کلو میٹر ہے۔
ریس میں تیسرے نمبر پر  آنے والے کاسپر فان اوڈن کو آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ’بہترین نوجوان رائیڈر‘ کے اعزاز میں سفید جرسی دی گئی ۔ علاوہ ازیں ان کو دیگر کیٹگریز میں سبز اور لال جرسیاں بھی دی گئیں۔
ریس کے تیسرے مرحلے کے اختتام پر مجموعی طور پر ’کیسپروان اوڈن پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 518 کلو میٹر کا فاصلہ 12 گھنٹے 37 سیکنڈ میں طے کیا۔

چوتھا مرحلہ یونیسکو کے تاریخی مقام الحجر سے شروع ہوگا(فوٹو، سبق )

 دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے رائیڈرزٹم میرلر اورمیتھیو سپریرو ان سے بالترتیب دو اور دس سیکنڈ پیچھے رہے۔
 ریس کا چوتھا مرحلہ کل جمعے کو یونیسکو کے تاریخی مقامات میں شامل الحجر سے شروع ہوگا۔

شیئر: