عسیر : 6 غیرملکی گرفتار ، 66 کلو چرس برآمد
جمعرات 1 فروری 2024 23:58
ملزمان کا تعلق افریقی ملک سے ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
عسیر ریجن میں سرحدی محافظ فورسز نے چرس اسمگل کرنے پر 6 غیرملکی دراندازوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 66 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عسیر ریجن میں سرحدی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ’الربوعہ‘ کے علاقے سے چند غیرملکیوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے چرس بھی برآمد کی گئی۔
ملزمان کا تعلق افریقی ملک سے ہے جو غیرقانونی طورپر سعودی عرب میں داخل ہوئے تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے تمام گرفتار شدگان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے سپرد کردیا جہاں انکے خلاف مقدمہ قائم کرکے انہیں عدالت کے حوالے کیا جائے گا۔