Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرورہ میں 1.6 ٹن چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

’سمگلنگ میں ملوث دو سعودی شہری اور ایک یمنی گرفتار ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سرحدی سیکیورٹی فورس کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ شرورہ میں 1.6 ٹن چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے دو سعودی شہریوں سمیت ایک یمنی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان اور ضبط شدہ منشیات متعلقہ ادارے کے حوالے کردیئے گئے ہیں‘۔
انہوں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرحدی علاقوں میں جہاں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی نظر آئے تو فوری طور پر مطلع کردیں‘۔

شیئر: